23 مئی، 2016، 12:43 PM

امریکی صدر نے بھی طالبان رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کردی

امریکی صدر نے بھی طالبان رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کردی

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے سلسلے میں ایک قدم قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے سلسلے میں ایک قدم قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویتنام کے 3 روزہ دورے کے موقع پر صدر باراک اوبامہ نے اپنے پیغام میں کہا، 'ہم نے ایک ایسی تنظیم کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے، جس نے امریکہ اور اتحادی فورسز پر حملوں کا منصوبہ بنایا، افغان عوام سے جنگ کی اور القاعدہ جیسی شدت پسند تنظیموں سے الحاق کیا۔

باراک اوبامہ کا کہنا تھا، ملا اختر منصور نے سنجیدہ مذاکرات کی کوششوں اور افغان مردوں، عورتوں اور بچوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے تشدد کے خاتمے کو مسترد کیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو سب سے پہلے امریکہ نے ہی تشکیل دیا تھا القاعدہ کی تشکیل اور تنظیم میں بھی امیرکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ہاتھ تھا جبکہ داعش کی تشکیل میں بھی امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے گویا تمام دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں امیرکہ کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت اور سرمایہ حاصل رہا ہے۔

News ID 1864208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha